11 مارچ ، 2014
کراچی…اعظم علی… گزشتہ روزکراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب سے اغوا ہونے والے 85سالہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل تلمیذبرنی آج شام کو اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام ساڑھے 6بجے تلمیذ برنی اپنے گھر پر ایک پرائیویٹ ٹیکسی کے ذریعے گھر پہنچے، جنہیں دیکھ کر ان کے اہل خانہ کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تلمیذ برنی نے فوری طور پر وکلاء رہنماوٴں کو اپنی رہائی کی اطلاع دی اور پھر اس کے بعد اپنے ٹیلی فون کوبند کردیا۔ پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔