پاکستان
12 مارچ ، 2014

سندھ کے وزیر ریلیف مخدوم جمیل الزماں کا تھرپارکر کا دورہ

سندھ کے وزیر ریلیف مخدوم جمیل الزماں کا تھرپارکر کا دورہ

تھرپارکر…سندھ کے وزیر ریلیف مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی قائم کردہ کمیٹی فوری طور پر کام شروع کردے تاکہ تھر کے عوم کو جلد مشکلات حالات سے نکالا جاسکے۔ مخدوم جمیل الزماں نے خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر تھر سے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ لی۔ مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھر میں قحط کا مسئلہ بہت گمبھیر ہے، تھر کے لوگ بہادر اور حوصلہ مند ہیں جو مشکل حالات کے باوجود حوصلے سے کام لے رہے ہیں۔ جمیل الزماں کا کہنا تھا کہ گرمی میں تھر کے حالات مزید سخت ہوں گے اور مشکلات بڑھیں گی مگر اس کے لیے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :