پاکستان
04 اپریل ، 2012

سرگودھا:زخمی ٹیچر کو مقدمے سے روکنے کیلئے ندیم مڈھیانہ کی دھمکیاں

سرگودھا:زخمی ٹیچر کو مقدمے سے روکنے کیلئے ندیم مڈھیانہ کی دھمکیاں

سرگودھا …سرگودھا میں 70سالہ اسکول ٹیچر نفیس خان کو اسلم مڈھیانہ کیس کی پیروی سے روکنے کے لئے عدالتی ضمانت پر رہا اور کیس کے اہم ملزم ندیم سرورمڈھیانہ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا میں نفیس خان کو بھرے بازار میں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور اُس کی دونوں ٹانگیں توڑنے والے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور اُس کے 10ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تاہم مقدمہ کے اہم ملزم ندیم سرور مڈھیانہ کو عدالتی ضمانت پر رہاکردیا گیاتھا اور اب اس نے نفیس خان اور اُس کی فیملی کو مقدمہ کی پیروی کرنے سے روکنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ جس پر پولیس نے نفیس خان کے بھائی ادریس خان کی درخواست پر ندیم سرور مڈھیانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اوراُس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلم مڈھیانہ کیس کی سماعت کل کرے گی۔

مزید خبریں :