پاکستان
04 اپریل ، 2012

پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں،امریکا

 پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں،امریکا

اسلام آباد…امریکا نے کہاہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اختلافات کو تعمیری انداز میں حل کیا جارہا ہے۔ جب کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے حدود کا خیال رکھتے ہوئے قائم رکھے جائیں گے۔امریکی نائب وزیرخارجہ تھامس نائیڈز نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات اور دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پرمذاکرات کے بعد سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ مشترکا نیوزبریفنگ دی۔ تھامس نائیڈز نے کہاکہ پاک، امریکا تعلقات کے استحکام کیلئے مسلسل رابطے ضروری ہیں، امریکا ، پاکستان اور خطے کی خوشحالی چاہتا ہے، جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ تھامس نائیڈز کے ساتھ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، وسیع موضوعات پر کھل کر بات ہوئی، امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی ریڈ لائنز بھی واضح ہیں۔

مزید خبریں :