پاکستان
04 اپریل ، 2012

کراچی کی بدامنی کی وجہ سیاسی عزم کی کمی ہے ،جسٹس مشیر عالم

کراچی کی بدامنی کی وجہ سیاسی عزم کی کمی ہے ،جسٹس مشیر عالم

کراچی…سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ کراچی کی بدامنی کی وجہ سیاسی عزم کی کمی ہے اور عدلیہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کو اُس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتی رہے گی۔مزار قائد پر میڈیا پر بات چیف کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ شہر کی صورتحال کے حوالے سے سپریم کورٹ کی قائم کردہ جائزہ کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وفاقی حکومت کو کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت سے آگاہی کے لئے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کرغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو کسی نظام کے تحت لانے کے لئے آئندہ اجلاس میں نادرا اور نارا کے نمائندوں کو طلب کیا گیا ہے۔ کراچی میں بے چینی کے حوالے سے کے ای ایس سی ، واٹر بورڈ اور دیگر ادار ے جو اپنی سروس کو بہتر نہیں بنا رہے اُن کے سربراہوں کو بھی آئندہ اجلاس میں اس کی وضاحت پیش کرنا ہوگی۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ شہر میں فسادات کی وجہ سیاسی عزم کی کمی ہے اورعدلیہ اُسی صورت میں مداخلت کرتی ہے جب انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی ہوتی۔ انہوں نے کہا عدلیہ اپنے دائرے میں رہتے ہوئے انتظامیہ کو اُس کے فرائض سے آگاہ کرتی رہے گی۔

مزید خبریں :