کھیل
12 مارچ ، 2014

اے ٹی پی ٹینس:جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

اے ٹی پی ٹینس:جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

انڈین ویلز…انڈین ویلز میں جاری اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں نواک جوکووچ اور میرن چی لچ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔کیلیفورنیا کے ایونٹ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے کولمبیا کے الیجاندرو گونزالیزکو پہلے سیٹ میں چھ ایک سے ہرایا۔دوسرا سیٹ گونزالیز نے تین چھ سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا،فیصلہ کن سیٹ میں سیٹ میں جوکووچ چھائے رہے اور چھ ایک کی کامیابی کے ساتھ چوتھے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ۔ایک اور میچ میں کروشیا کے میرین چی لچ نے اسپین کے ٹومی روبرڈو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔اسپین کے فرنانڈوورڈاسکو نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا۔

مزید خبریں :