12 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجازایڈوکیٹ کو خصوصی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔مشرف غداری کیس میں رانا اعجاز کا نام وکلا کی فہرست سے خارج ہونے کے باعث انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے رویے پرمعافی مانگیں اور معافی سے انکار پر انہیں عدالت میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پرویز مشرف کے وکیل ہیں اور انہیں سابق صدر کا دفاع کرنا ہے۔گزشتہ روز سماعت میں رانا اعجاز نے جسٹس فیصل عرب سے بدتمیزی کی تھی جس پر عدالت نے رانا اعجاز کو عدالت سے نکل جانے کا کہہ دیا تھا۔