پاکستان
12 مارچ ، 2014

مظفر گڑھ: پنچایت کے حکم پرخاتون سے مبینہ زیادتی کے تمام ملزمان بری

مظفر گڑھ: پنچایت کے حکم پرخاتون سے مبینہ زیادتی کے تمام ملزمان بری

مظفرگڑھ …مظفرگڑھ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے تمام 10 ملزمان بری ہوگئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ ملزمان کی بریت متاثرہ خاتون اور گواہوں کے بیان سے پھرنے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے خاتون اور گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مظفرگڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 24 جنوری کو پنچائت کے حکم پر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، 29 جنوری کو میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو کی عدالت میں ہوئی۔ گزشتہ روز مدعی خاتون اور گواہان پیش ہوئے۔ مدعی خاتون اور گواہوں نے عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئے اور موقف اختیار کیا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔ خاتون اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر عدالت نے تمام 10 ملزموں کو بری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں اور مدعی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان کے درمیان صلح صفائی کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب عدالتی حکم پر متاثرہ خاتون اور گواہوں کے خلاف اپنے ہی بیان سے منحرف ہونے پر تھانہ کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :