پاکستان
12 مارچ ، 2014

اسلحہ اسکینڈل کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

اسلحہ اسکینڈل کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

پشاور…احتساب عدالت پشاور نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں ملزمان ملک نوید اور رضاعلی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی۔اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت پشاور کی احتساب عدالت میں ہوئی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا امیر حیدر خان ہوتی کے قریبی عزیز رضاعلی بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق آئی جی ملک نوید علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :