04 اپریل ، 2012
سکھر … پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت حکومت نے نہیں اوگرا نے بڑھائی، بین الاقوامی حالات کے پیش نظر آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سکھر کے علاقہ سادھو بیلہ میں ہندو پنچائت کے صدر ایشور لال ماکھیجا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ 2016ء تک بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی، کیونکہ تھر کول منصوبہ مکمل ہوچکا ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ بھٹو کی 33ویں برسی پر یہ امید تھی کہ ان کے کیس کا فیصلہ آجائے گا، لیکن نہیں آیا۔ خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت حکومت نے نہیں اوگرا نے بڑھائی ہے، بین الاقوامی حالات کے پیش نظر آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا کہنا تھاکہ بھارت سے تجارت کے معاملے پر جو بات چیت ہورہی ہے وہ اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔