پاکستان
12 مارچ ، 2014

طالبان کمیٹی کی مولانا سمیع الحق کے ساتھ چوہدری نثار سے ملاقات

طالبان کمیٹی کی مولانا سمیع الحق کے ساتھ چوہدری نثار سے ملاقات

اسلام آباد…طالبان کمیٹی نے اپنے سربراہ مولانا سمیع الحق کے ساتھ چوہدری نثار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مولانا سمیع الحق نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی مذاکراتی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات میں طے ہوا کہ موسم صحیح ہونے پر طالبان کمیٹی ایک دو روز میں میران شاہ جائے گی۔چوہدری نثار نے کمیٹی کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ایک رکن کے بھی طالبان کمیٹی کے ساتھ دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امید ہے کہ نئی حکومتی کمیٹی کے قیام سے مذاکراتی عمل تیز ہوجائے گا۔

مزید خبریں :