پاکستان
04 اپریل ، 2012

وزیراعلیٰ نے دوست محمد کھوسہ کا استعفیٰ منظور کرلیا، ایڈوائس گورنر کو بھیج دی گئی

وزیراعلیٰ نے دوست محمد کھوسہ کا استعفیٰ منظور کرلیا، ایڈوائس گورنر کو بھیج دی گئی

لاہور … سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کامرس اینڈ ٹریڈ کی صوبائی وزارت سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ایڈوئس گورنر پنجاب کو بجھوا دی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست محمد کھوسہ نے استعفیٰ سپنا کیس میں اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ندیم حسن آصف کو بھجوایا تھا جسے وزیراعلیٰ پنجاب نے منظور کرلیا۔ دوسری جانب دوست محمد کھوسہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا۔

مزید خبریں :