12 مارچ ، 2014
کراچی…اعظم علی…سندھ حکومت نے آج لیاری میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے امدادکا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لیاری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس 5لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کیلئے فی کس 2لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنماوٴں اور صوبائی وزیر کو نہایت ترش سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔