پاکستان
12 مارچ ، 2014

کراچی :لیاری میں بم حملے،5 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق،25زخمی

کراچی :لیاری میں بم حملے،5 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق،25زخمی

کراچی…کراچی کا علاقہ لیاری پھر میدان جنگ بن گیا، مسلح گروہوں کے ایک دوسرے پر بموں سے حملے،دھماکوں میں 2 بچوں، 2 طالبات اور پانچ خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 زخمی ہوئے۔ پولیس اور رینجرز کی رانگی واڑا اور عثمان آباد میں کارروائی کے دوران 5دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ اور گل محمد لین میں مسلح گروہوں کی لڑائی میں دو طالبات اور 5 خواتین سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 25زخمی ہوئے۔ علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ سندھ حکومت، پولیس اور انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لیاری ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ جھٹ پٹ مارکیٹ اور گل محمد لین میں مسلح گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کے ساتھ دستی بموں اور آوان راکٹوں سے حملے کیے۔ جن کے نتیجے میں 15افراد کی زندگی کا قصہ تمام ہوا۔ مرنے والوں میں 5خواتین، دو طالبات اور دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ لیاری میں خوف کا عالم ہے، علاقہ مکین ڈرے سہمے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ وار کے اہم ملزم غفار ذکری کے بھائی شیراز ذکری عرف فتح ذکری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سے لیاری میں صورت حال کشیدہ ہے۔

مزید خبریں :