پاکستان
13 مارچ ، 2014

مظفرگڑھ میں لڑکی کی خود سوزی: وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

مظفرگڑھ میں لڑکی کی خود سوزی: وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں لڑکی کی خود سوزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مظفر گڑھ پولیس سے اس واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ شہبازشریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لڑکی کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔

مزید خبریں :