15 مارچ ، 2014
ڈھاکا…آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی ڈھاکہ پہنچی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں اپنی مہم کا آغاز 21مارچ کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کے ساتھ کرے گی۔ اس سے قبل قومی ٹیم 17مارچ کو نیوزی لینڈ اور 19مارچ کو جنوبی افریقا کیخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔