15 مارچ ، 2014
کیلیفورنیا…پیری بس اوپن ٹینس میں سربیا کے نوواک جوکوچ اور امریکا کے جان آئزنر نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،کیلی فورنیا میں جاری ٹورنامنٹ میں، سربیا کے نوواک جوکوچ نے فرانس کے جولین بنیتو کو باآسانی چھ ایک اورچھ تین سے ہرادیا،دوسرے میچ میں امریکی جان آئزنر نے لٹویا کے ارنسٹ گلبس کو سات چھ اورسات چھ سے ہراکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،آج سیمی فائنل میں سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولو آمنے سامنے ہوں گے۔