پاکستان
15 مارچ ، 2014

جاپان :معروف شاعر مشتاق قریشی کی صحتیابی کیلئے مشاہداللہ کی دعائے صحت

جاپان :معروف شاعر مشتاق قریشی کی صحتیابی کیلئے مشاہداللہ کی دعائے صحت

ٹوکیو…عرفان صدیقی …مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی اور معروف شاعر مشتاق قریشی کی صحت یابی کے لیئے دعاکی ہے اور دنیا بھر میں مقیم تمام پاکستانیوں سے خصوصی طور پر اپیل کی ہے کہ وہ مشتاق قریشی کی صحت یابی کے لیئے خصوصی طور پر دعا کریں ، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مشتاق قریشی نے أردو شاعری میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے جبکہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کو متحد رکھنے میں بھی ان کا اہم کردار ہے ، لہٰذا وہ بزات خود معروف شاعر مشتاق قریشی کے لیئے دعا گو ہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے بھی مشتاق قریشی کی صحتیابی کے لیئے دعا کی اپیل کرتے ہیں ، مشاہد اللہ خا ن نے کہا کہ انکے گزشتہ دورہ جاپا ن کے موقع پر مشتاق قریشی سے انتہائی اہم ملاقاتیں ان کے دورہ جاپان کی یادوں میں سے ایک ہیں جہاں انھیں مشتاق قریشی کی شاعری سے متعارف ہونے کا موقع بھی ملا ،اور وہ آج بھی مشتاق قریشی کی شاعری کے معترف ہیں جنھوں نے پاکستان میں ظہور پذیر ہونے والے ہر سیاسی و سماجی واقعات کو اپنے قطعات کے ذریعے شاعری کا روپ دیا ہے ۔

مزید خبریں :