کاروبار
15 مارچ ، 2014

آئی ایم ایف :پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظور ی کا امکان

آئی ایم ایف :پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظور ی کا امکان

واشنگٹن…آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 24 مارچ کو ہوگا۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق اجلاس میں اکتوبر تا دسمبر 2013ء کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جائزے کے بعد بورڈ پاکستان کے لیے قرض کی 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط منظور کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس آمدنی اور حکومتی قرض گیری سے متعلق آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا نہیں کرسکی۔حکومت آئی ایم ایف سے اس سلسلے میں استثنیٰ دینے کی درخواست کرے گی۔

مزید خبریں :