16 مارچ ، 2014
گوجرانوالہ…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اپنے شہیدوں اور غازی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوج ہمہ وقت تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ گریژن میں آرمرڈ ڈویژن مین آف اسٹیل کے افسروں اور جوانوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ تربیت کا اعلیٰ معیار، پیشہ ورانہ مہارت اور مادر وطن کے لیے خدمت کا عزم پاک فوج کا طرہٴ امتیاز رہا ہے۔ آرمی چیف نے آرمرڈ فارمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج کا ہراول دستہ ہونے کی حیثیت سے اس نے مادر وطن کے دفاع میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔