کاروبار
15 مارچ ، 2014

ایکنک کا اجلاس، اسلام آباد پنڈی میٹرو بس منصوبہ منظور

ایکنک کا اجلاس، اسلام آباد پنڈی میٹرو بس منصوبہ منظور

اسلام آباد…ایکنک کے اجلاس میں اسلام آباد راول پنڈی میٹرو بس سروس کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے جبکہ 735ارب روپے مالیت کا داسو ہائیڈرل منصوبہ زیر غور نہ آسکا ہے۔ اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں اسلام آبادراول پنڈی میٹرو بس سروس کا منصوبہ منظور کیا گیا جس کی مالیت 23 ارب روپے ہے۔ یہ بس سروس راول پنڈی صدر کے علاقے فلیشن مین سے شروع ہوگی اور فیض آباد اسلام آباد نائنتھ ایونیو سے ہوتی ہوئی جناح ایونیو اور پھر پاک سیکریٹریٹ پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق ایکنک کے اجلاس میں 8کھرب مالیت سے زائد کے 13منصوبوں پر غور ہونا تھا، جس میں 735ارب روپے مالیت کا داسو ہائیڈل پراجیکٹ بھی شامل تھا لیکن ان منصوبوں کی رپورٹس تیار نہیں تھیں اور انہیں آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔

مزید خبریں :