پاکستان
16 مارچ ، 2014

بھارتی کوسٹ گارڈز نے 3 بچوں سمیت 13 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی کوسٹ گارڈز نے 3 بچوں سمیت 13 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… بھارتی کوسٹ گارڈ نے 3بچوں سمیت 13پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے 13 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا جن میں 3بچے بھی شامل ہیں، بھارتی حکام کے مطابق پاکستانی ماہی گیروں نے مبینہ طور پردیوبھومی دوارکا اضلاع میں اوکاہا ساحل کے قریب بھارتی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔بھارتی حکام نے پاکستانی ماہی گیری کے ٹرالروں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔کراچی رجسٹرڈ ماہی گیرٹرالر الجی جالانی 3 ناٹیکل میل بھارتی سمندری حدکے اندرقبضے میں لی گئی اور 13 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی علاقائی پانی کی حد ساحل سے 12 ناٹیکل میل تک ہے، کوسٹ گاڑد کے کشتی میرابائی میں سوارکوسٹ حکام نے ان پاکستانی ماہی گیروں کو جمعہ کی شب پونے دس بجے گرفتار کرکے دوسری کشتی چارلی 135میں منتقل کیااور انہیں ہفتہ کو اوکاہا میرین پولیس کے حوالے کیا ۔ان 13گرفتار پاکستانیوں میں 3بچے ہیں جن کی عمریں 9 سے 12 برس کے درمیان ہے۔ ان میں 3 بزرگ بھی ہیں،گرفتار افراد میں5 کے پاس کوئی شناختی کارڈ نہیں،تاہم کوئی مشکوک چیز ان کے ٹرالر سے نہیں ملی۔ ذرائع نے کہا کہ وہ نادانستہ طور پر بھارتی پانیوں میں داخل ہو ئے۔Okha میرین پولیس سب انسپکٹر ایشور چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار ماہی گیروں کی حراست لے کران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی بحریہ اور مرکزی اور ریاستی انٹیلی جنس ایجنسیوں کوان گرفتاریوں سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :