16 مارچ ، 2014
کوئٹہ…بلوچستان کے 5اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے بتایا کہ پشین، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل اور قلات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران32 وارڈز کے 39 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے انتظامات ہیں۔ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں، پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی۔