16 مارچ ، 2014
واہگہ …بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت پیارملااوربہت اچھاوقت گزرا۔واہگہ کے راستے بھارت روانگی کے موقع پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سی یادیں لے کر بھارت جارہی ہیں،بہت دنوں تک لوگوں کویہاں کی کہانیاں سناوٴں گی۔دیویا دتہ نے کہا کہ امن کی آشا بہت اچھا قدم ہے،لوگوں میں بہت ساراپیار ہے لیکن مسئلے نہ جانے کہاں کھڑے ہوجاتے ہیں۔