پاکستان
16 مارچ ، 2014

مظفرگڑھ:طالبہ خود سوزی،2ڈی ایس پیزسمیت 5اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

مظفرگڑھ:طالبہ خود سوزی،2ڈی ایس پیزسمیت 5اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

مظفرگڑھ… مظفرگڑھ میں طالبہ کی خود سوزی کی واقعہ کے بعد 2ڈی ایس پیزسمیت 5پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا،باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔پولیس تھانہ بیٹ میرہزار میں5پولیس اہلکاروں کیخلاف انسداد دہشت گردی اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سابق ڈی ایس پی جتوئی سرکل عبد الطیف کانجو، ڈی ایس پی صدر محمد اصغر، سابق ایس ایچ او بیٹ میر ہزار ادریس ، ایس ایچ او شاہد حسین اوررانا ذوالفقار کیخلاف درج کیا گیاہے۔ پولیس تھانہ بیٹ میر ہزار نے ایک ایس ایچ او ادریس کو گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس دوران خودسوزی کیس کے مرکزی ملزم نادر کو جتوئی میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاگیا۔

مزید خبریں :