پاکستان
16 مارچ ، 2014

لاہور:احتجاجی نرسیں3سالہ کنٹریکٹ کی پیشکش پر2دھڑوں میں بٹ گئیں

لاہور:احتجاجی نرسیں3سالہ کنٹریکٹ کی پیشکش پر2دھڑوں میں بٹ گئیں

لاہور…لاہورمیں احتجاجی نرسیں پنجاب حکومت کی3سالہ کنٹریکٹ دے کر ریگولرکرنے کی پیش کش پر2دھڑوں میں بٹ گئیں۔ایک دھڑا واپس ڈیوٹی پر چلا گیا ہے،جبکہ دوسرے دھڑے کا کہنا ہے کہ مستقل کئے جانے تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق صوبائی حکومت نے ایڈہاک نرسزکو3سالہ کنٹریکٹ دیکر مستقل کرنے کا قانونی راستہ نکالا ہے، جس سے ایڈہاک نرسوں کامستقبل محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ جنرل اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق حکومتی پیش کش کے بعد احتجاجی نرسیں ڈیوٹی پر واپس آ گئی ہیں۔دوسری جانب نرسوں کا دوسرا دھڑا چھٹے روز بھی مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہے۔ان نرسوں نے حکومتی پیش کش پر دھڑے بندی کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مستقل کئے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گی۔

مزید خبریں :