16 مارچ ، 2014
چٹاگانگ…آئی سی سی ٹی 20کے دوسرے میچ میں نیپال نے ہانگ کانگ کو میچ جیتنے کے لئے 150رنزکا ہدف دیا ہے ۔ہانگ کانگ نیٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیپال کے دونوں اوپنر36کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے لیکن گینندرا ملا48 اور پارس خاد41نے تیسری وکٹ پر اچھی شراکت قائم کی اور اسکور کو116رنز تک لے گئے اس موقع پر پارس خادکا41رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ گینندرا ملا نے عمدہ بہٹنگ کی اورآخری اوور میں48رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے اور مجموعے کو149رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ہانگ کانگ کی جانب سے حسیب امجد نے تین اور ندیم احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔