کھیل
16 مارچ ، 2014

ورلڈٹی20: نیپال نے ہانگ کانگ کو80رنزسے شکست دیدی

ورلڈٹی20: نیپال نے ہانگ کانگ کو80رنزسے شکست دیدی

چٹاگانگ…ورلڈٹی20، کے میچ میں نیپال نے ہانگ کانگ کو80رنزسے شکست دیدی۔اس سے قبل ہانگ کانگ کی ٹیم نے چٹاکانگ کے ظہوراحمد چوہدری اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر نیپال نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے ۔اور ہانگ کانگ کو 150کا ہدف دیا تاہم ہانگ کانگ کی ٹیم سترہ اوورز میں 69رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔سوائے وقاص برکت 18،بابر حیات 20اور چیپمین 13کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر بھی عبور نہ کرسکا ، نیپال کی جانب سے ریگمی اور گوچن نے تین تین جبکہ سومپال کامی نے دو اور خادکا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ میں شریک ہیں۔

مزید خبریں :