پاکستان
17 مارچ ، 2014

دبئی: آصف زرداری اور گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات

دبئی: آصف زرداری اور گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات

دبئی…دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنماوٴں نے خفیہ ملاقاتیں کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اورگورنرسندھ کے درمیان ملاقات میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے دیگررہنمابھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال اور دونوں پارٹیوں میں عملی سیاسی تعاون پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس سے پہلے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کے درمیان خفیہ ملاقات پرانے دبئی کے علاقے ڈیرا کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔ 24 گھنٹوں میں ملاقاتوں کے 3 سیشن ہوئے جس میں سیاسی تعاون پرگفتگو ہوئی۔

مزید خبریں :