17 مارچ ، 2014
کراچی…اسٹار آل راوٴ نڈرشاہدآفریدی ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں،امیدہے ا چھاکھیل پیش کریں گے۔شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ انڈیاکے علاوہ باقی میچ بھی اہم ہیں ، یہ نہیں کہناچاہیے کہ میری وجہ سے بھارت کی نیندیں اْڑگئی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آج اپنا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے۔