کھیل
17 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ :سری لنکا کا بھارت کو جیت کے لیے 154کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ :سری لنکا کا بھارت کو جیت کے لیے 154کا ہدف

میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ کے ایک میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 154رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سری لنکا نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے جس میں مہیلا جے وردنے نے 30،چندی مل 29،پریرا 21،کولا سیکرا 21قابل ذکر بیٹسمین تھے ۔بھارت کی جانب سے سب اچھی بولنگ روی چندرن ایشون نے کی اور تین وکٹیں لیں،جبکہ مشرا، رائنا اور آرون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :