دنیا
18 مارچ ، 2014

ملائیشیا کے گم شدہ طیارے کی چین کی حدود میں بھی تلاش

ملائیشیا کے گم شدہ طیارے کی چین کی حدود میں بھی تلاش

بیجنگ…چین نے ملائیشیا کے لاپتا طیارے کے لیے بین الاقوامی تلاش مہم کے ساتھ ساتھ چینی حدود میں علیحدہ سے بھی تلاش شروع کر دی ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق طیارے کی تلاش کے کام کا دائرہ بڑھادیا گیا ہے اور اب اس طیارے کو ملکی حدود میں بھی ڈھونڈا جارہا ہے۔ اس کام کے لیے اکیس سیٹلائیٹ کی مدد کی جارہی ہے۔چین کی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام چینی مسافروں کی جانچ پڑتال کر کے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ ان میں سے کسی کا بھی دہشتگرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ملائیشیا کے لاپتا ہونے والے مسافر طیارے کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس میں 26 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :