18 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سندھ کی حلقہ بندیوں پرسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل پر ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ سپریم کورٹ میں سندھ کی حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کا معاملہ پر پیش رفت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت سندھ کی درخواست کے خلاف ایم کیو ایم نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحریری دلائل 40 صفحات پر مشتمل ہیں۔ تحریری دلائل میں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اور ہندوستان کے عدالتی فیصلے کے حوالے موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن الیکٹرول پروسس اور حلقہ بندیوں سے متعلق اقوام متحدہ، یورپی کمیشن، اٹلی وینس کمیشن، ساوٴتھ افریقہ، یو ایس ایڈ، کامن ویلتھ کے عالمی حوالے بھی دیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپئل پر فریقین سے تحریری دلائل مانگے تھے۔