18 مارچ ، 2014
اسلام آباد… اپر کوہستا ن وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس ایک بار پھرعدالت میں لڑکیوں کو زندہ یا مردا پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،عدالت نے 2اپریل کو لڑکیوں کے ورثا کو طلب کرلیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر کوہستا ن کی عدالت میں وڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تحریری بیان پیش کیا ،کہ لڑکیوں کے ورثا کا موقف ہے کہ پانچوں لڑکیاں زندہ ہیں ،علاقائی رواج کے مطابق انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2اپریل کو لڑکیوں کے ورثا کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔مئی 2012کو کوہستان وڈیو اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں ایک تقریب میں 2لڑکے رقص کر رہے تھے اور لڑکیاں تالیا بجا رہی تھیں۔