پاکستان
18 مارچ ، 2014

اوچھ پاور پلانٹ کا دوسر ا پروجیکٹ مکمل کرلیا گیا

اوچھ پاور پلانٹ کا دوسر ا پروجیکٹ مکمل کرلیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی…اوچھ پاور پلانٹ کا دوسر ا پروجیکٹ مکمل کرلیا گیا ہے ،404 میگا واٹ اضافی بجلی نظام میں آنے سے لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر اوچھ پاور کا دوسرا پلانٹ تیار کرلیا گیا ہے جہاں سے 404 میگا واٹ بجلی آئندہ ہفتے نظام میں آنا شروع ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 2013 میں مکمل ہونا تھا مگر بارشیں اور سیلاب کے سبب اس کی تعمیر میں تاخیر کاسامنا کرنا پڑا۔ بجلی کے پیداواری منصوبے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے علاوہ دیگر غیر ملکی مالیاتی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایاکاری کی ہے۔اوچھ پاور پلانٹ اس نئے منصوبے سے موسم گرما میں بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :