پاکستان
18 مارچ ، 2014

تھر کے صحرا میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں

تھر کے صحرا میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں

تھر پارکر…تھر کے صحرا میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جبکہ طبی و امدادی کاروائیوں کو دور دراز کے سرحدی دیہات تک وسیع کر دیا گیا ہے۔خشک سالی سے متاثرہ صحرائے تھر میں بھوک و بحالی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی امدادی کاروائیوں کو اب دور دراز کے دیہات اور سرحدی دیہات تک پھیلا دیا گیا ہے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی نے ایک مرتبہ پھر جی او سی حیدرآباد ودیگر فوجی افسران کے ہمراہ تھر پارکر کے علاقے ڈیپلو اور دیگر دیہات کا دورہ کیا اور امدادی کارواوٴں کا جائزہ لیا انہوں نے متاثرین میں امداد بھی تقسیم کی اس موقع پہ متاثرین نے فوجی امداد پہ اطمینان کا اظہار کیا۔ٓئی ایس پی آر کے مطابق تھر کے متاثرین میں ابتک پاک فوج کی جانب سے 660ٹن امدادی راشن تقسیم کیا گیا ہے جبکہ تیس میڈیکل ٹیموں کے ذریعے دور دراز کے علاقون میں 27000مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا چکا ہے جبکہ ان علاقوں میں جہاں رسائی ممکن نہیں وہاں ہیلی سروس کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔پاک فوج کی جانب سے دور دراز کے علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے آغاز کو مقامی افراد نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

مزید خبریں :