18 مارچ ، 2014
لاہور…پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن بنچوں میں امن و امان کی صورتحال پر گرما گرم بحث رہی،کسی نے وزیر اعلیٰ کو وزیر خارجہ بننے کا مشورہ دیا تو کوئی وزیر اعلی سے حد کے طعنے دیتا سنائی دیا،اس ہنگامہ خیزی میں قراردادیں بھی منظور ہوتی رہیں،سوا گھنٹہ تاخیر سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو آغاز میں ہی اپوزیشن ارکان صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ایوان سے واک آوٴٹ کرگئے،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ صوبے میں خواتین کی بے حرمتی ہو رہی ہیں،گڈگورننس کی باتیں کرنے والے مرکز کے معاملات سے باہر نکل کر دیکھیں ،پیپلز پارٹی کے سردار شہاب الدین نے تو وزیر اعلیٰ کو حمزہ کو وزیر اعلیٰ بنانے کا مشورہ دے ڈالا،صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجاب کوکبھی کرائم فری نہیں کہا، صوبے میں ترقی کے باعث اپوزیشن کواگلے الیکشن میں اپناحشر نظرآرہاہے،حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں بحث و تکرار سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا ،اجلاس بدھ کی صبح10بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔