پاکستان
18 مارچ ، 2014

طالبہ کی خودسوزی، انکوائری ٹیم مظفرگڑھ پہنچ گئی

مظفر گڑھ…سپریم کورٹ کے حکم پر طالبہ کی خودسوزی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم مظفرگڑھ پہنچ گئی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل کردہ تین رکنی ٹیم دو ایڈیشنلآئی جیز اور ایس پی پر مشتمل ہے۔ ٹیم زیادتی کاشکارہونیوالی طالبہ کی خودسوزی کے واقعے کی تحقیقات کرکے دس روز میں اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کرے گی۔13 جنوری کوفرسٹ ایرکی ایک طالبہ نے زیادتی کے ملزم کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے پر تھانے کے سامنے خود کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگالی تھی۔

مزید خبریں :