دنیا
18 مارچ ، 2014

کریمیا ، روسی علاقہ قرار دیدیا گیا ،روس کی جی ایٹ رکنیت معطل

 کریمیا ، روسی علاقہ قرار دیدیا گیا ،روس کی جی ایٹ رکنیت معطل

ماسکو…روس کے صدر نے کریمیا کو روس کا علاقہ قرار دینے کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔ادھر یوکرین کے تنازع پر جی 8 ممالک سے روس کی رکنیت معطل کردی گئی۔ماسکو میں روسی صدر اور کرائمیا کے رہنماوٴں نے کرائمیا کی روس میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کئے۔ادھر پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ لورنٹ فیبس نے بتایا کہ کرائمیا کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد روس کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جی ایٹ کے 7رکن ملک کے سربراہان آج شام ملاقات کررہے ہیں جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جی 8 ممالک نے سوچی میں رواں برس جون میں ہونے والے جی 8 اجلاس کی تیاریاں بھی معطل کردی ہیں۔ روس کے صدارتی ترجمان کاکہنا ہے کہ جی ایٹ ممبران کی جانب سے تنقید پر روس اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کریگا۔

مزید خبریں :