05 اپریل ، 2012
کوئٹہ. . . .سپریم کورٹ میں آج کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان،کراچی کی صورت حال اور میربختیار خان ڈومکی کی اہلیہ وبیٹی کے قتل کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آج کوئٹہ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔ان میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق آئینی پٹیشن ،کراچی کی صورت حال اور رکن بلوچستان اسمبلی میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ اور صاحبزادی کے کراچی میں قتل کا مقدمہ شامل ہیں۔