19 مارچ ، 2014
کراچی …محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے3روز کے دورانسندھ میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہیگا۔مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشیں ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے ،آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔