انٹرٹینمنٹ
19 مارچ ، 2014

جیمز بانڈ موویز کی گاڑیاں لندن میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

جیمز بانڈ موویز کی گاڑیاں لندن میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

لندن …جیمز بانڈ موویز میں دکھائی جانے والی گاڑیاں بہت جلد لندن میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔شہرہ آفاق جاسوسی کردارجیمز بانڈ زیروزیروسیون کی داستان 50 برسوں پر محیط ہے۔اس دوران نت نئے ماڈلز کی گاڑیاں بانڈ سیریز کی فلموں کی زینت بنتی رہیں۔لندن کے کانونٹ گارڈن کے فلم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ان گاڑیوں کو دیکھ کر بانڈسیریز کے یادگار مناظر آنکھوں میں گھوم جائیں گے۔ جیمز بانڈ کے متوالے ان فلموں سے جڑی یادیں ان گاڑیوں کو دیکھ کر تازہ کرسکتے ہیں۔بانڈ ان موشن نامی یہ نمائش 21 مارچ سے شروع ہورہی ہے۔

مزید خبریں :