19 مارچ ، 2014
سرگودھا…سرگودھا میں بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گھر کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی اوربیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔سرگودھا کے نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور اپنی دو بیٹیوں کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کے بعد گلا دبا کرقتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔