19 مارچ ، 2014
مظفرآباد…مظفرآباد کے قریب مٹی کاتودہ جیپ پرگر گیا، واقعہ میں محکمہ زراعت کے افسر محمد اشرف قریشی اور انکی بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مٹی کا تودہ مظفرآبادمانسہرہ شاہراہ پرلوہارگلی کے مقام پر گرا۔ مٹی کا تودہ جیپ پر گرنے سے جیپ میں سوار محکمہ زراعت کے افسر محمد اشرف قریشی اور انکی بیٹی مٹی تلے دب گئے۔ امدادی کارروائی کے بعد باپ ،بیٹی کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔