19 مارچ ، 2014
اسلام آباد…حکومت نے وفاقی وزیر سینیٹرعباس آفریدی کو ٹیکسٹائل کا قلمدان دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جے یو آئی ف کے وزراء کو تاحال کوئی قلمدان نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹرعباس آفریدی کو وزرات ٹیکسٹائل کا قلمدان دیا گیا ہے، جے یو آئی ف کے ممبر قومی اسمبلی اکرم درانی وفاقی وزیر جبکہ سینیٹر مولانا غفور حیدری وزیر مملکت کا حلف اٹھا چکے ہیں مگر ان کے قلم دانوں کا فیصلہ تا حال نہیں کیا گیا۔