پاکستان
19 مارچ ، 2014

سپریم کورٹ:15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

سپریم کورٹ:15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں کو پانچ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کرنے اور 15 نومبر تک انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کو ہے صوبائی حکومتوں کو نہیں۔ حکم کے مطابق نو سال سے زائد عرصہ تک انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت کو حلقہ بندیوں کے دیے جانے والے اختیارات غیرآئینی قراردیدیے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کے لیے پانچ ماہ مین قانون سازی کر کے 15نومبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ 9سال سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 8تا 10 جس کے تحت حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت کو دیا گیا، وہ غیر آئینی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا آئین کے تحت الیکشن کمیشن آف کی ذمہ داری ہے، حلقہ بندیاں بھی انتخابات کے انعقادکا حصہ ہیں، ان کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہئے، یہ اختیار دینے کے لیے وفاق اور صوبے آج سے پانچ ماہ میں قانون سازی کریں، قانون سازی کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل 45دن میں مکمل کر کے 15نومبر سے پہلے انتخابی عمل مکمل کیاجائے۔

مزید خبریں :