پاکستان
19 مارچ ، 2014

تھر میں قحط سالی نے سپیروں کی زندگی بھی متاثر کردی

تھر میں قحط سالی نے سپیروں کی زندگی بھی متاثر کردی

تھرپارکر…تھر کے صحرا میں خشک سالی نے سپیروں کی زندگی کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔جس طرح سانپ اور سپیرے کا ساتھ ازلی ہے اسی طرح سپیروں کے بغیر تھر کا ذکر بھی ادھورا ہے اور تھر کے صحرا میں مختلف مقامات پہ قائم سپیروں کی بستیوں میں زندگی ہی نرالی ہے، مگر اب اپنی تمام تر تنگدستی میں خوش رہنے والے ان سپیروں پر بھی قحط سالی نے سنگین ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ غربت اور خانہ بدوشی اپنی جگہ مگر امدادی گندم پہ ان کا بھی حق ہے۔ بین بجا کر بھیک مانگنا ان سپیروں کا ورثہ ہے اور بوڑھی خواتین خیرات کیلئے صدائیں لگانے کو اپنی روایت قرار دیتی ہیں مگر قحط سالی نے کچھ ایسی صورتحال پیدا کی ہے کہ اب ان کے معصوم بچے دو وقت کی روٹی کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں۔ نوکوٹ کے قریب قائم سپیروں کی بڑی بستی میں غربت و مفلسی کا عالم وہی ہے جو تھر کے دیگر علاقوں کا ہے، البتہ یہاں نصب ہینڈ پمپس کا پانی زندگی کی نوید ہے مگر پیٹ پانی کی بوندوں سے نہیں اناج کے آٹے سے بھرتا ہے۔

مزید خبریں :