پاکستان
19 مارچ ، 2014

اسلامی نظریاتی کونسل کی نئی تجاویز پر خواتین ارکان پارلیمنٹ کو اعتراضات

اسلامی نظریاتی کونسل کی نئی تجاویز پر خواتین ارکان پارلیمنٹ کو اعتراضات

اسلام آباد…لڑکیوں کی شادی کی عمر اور دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت کی شرط ختم ہونی چاہیے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پر خواتین ارکان پارلیمنٹ نے اعتراضات کرتے ہوئے سفارشات کی پارلیمنٹ سے منظوری روکنے کا اعلان کردیا۔ خواتین ارکان پارلیمنٹ نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حالیہ تجاویز پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی ترامیم آئین کیخلاف اورناقابل برداشت ہیں۔ ویمن پارلیمنٹیرینز کاکس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی سفارشات پرعمل درآمد کیا گیا تو خواتین کے حالات مزید ابتر ہوجائیں گے، انہیں پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا، ایسے مطالبات حقوق نسواں اور آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یاد رہے کہ مولانا شیرانی نے شادی کی عمر اور دوسری شادی سے متعلق قوانین میں ترمیم کی تجاویزدی ہیں۔

مزید خبریں :