پاکستان
20 مارچ ، 2014

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہو گی

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد…پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج خصوصی عدالت میں ہو گی۔ ملزم کی جانب سے دائر متفرق درخواستوں پر ان کے وکلاء کے دلائل سنے جائیں گے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ جمعرات کو سابق فوجی حکمران کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 31 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس سے پہلے ملزم کی جانب سے دائر متعدد متفرق درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔

مزید خبریں :