20 مارچ ، 2014
کراچی…چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج کراچی میں امن وامان عمل درآمد کیس کی سماعت کرے گا۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے زمینوں پر قبضے کے خلاف حکومت سندھ کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو آئی ایس آئی کو زمین الاٹمنٹ کے معاملے پر پنجاب حکومت کی پالیسی کا جائزہ لے کر پندرہ روز میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا،چیف جسٹس نے حکومت سندھ کو راوٴ انور کی ایس پی ملیر کے عہدے پر تعیناتی کا دورانیہ اور سروس پروفائل سمیت کمنٹس داخل کرنے کا بھی حکم دے دیا تھا، سندھ میں بلدیاتی حدبندیوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا مختصر فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا۔